حمل:
21مارچ تا21اپریل
ترقی کے بند راستے خود بخود کھلتے چلے جائیں گے بس ذرا اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو پوری ہمت و جرات کے ساتھ بروے کار لے آئیں اور پھر دیکھیں کہ کھویا ہوا مقام کس قدر جلد آپ کو حاصل ہو جاتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
اپنے ہوش و حواس بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں۔ اپنے حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں اگر آپ نے ہمارے مشورے کو قبول نہ کیا تو یہ جذباتیت آپ کو لے ڈوبے گی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
ہم حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رائے ضرور دیں گے کہ واقعات اگر کوئی غلط رخ بھی اختیار کر جائیں تو پھر بھی صبرو تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ حالات بہ فضل خدا بہتر ہو سکیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
نئی ملازمت کے سلسلے میں ہونے والی کاوشیں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ مکان یا پلاٹ کا الجھا ہوا مسئلہ حسب مرضی حل ہو سکتا ہے۔ اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
قریبی عزیزوں کے ساتھ بھی تعلقات بہتر رہیں گے۔ اخراجات کی زیادتی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شریک حیات کے ساتھ بھی تھوڑا سا اختلاف کسی بھی بناء پر ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
بعض افراد پورے خلوص کے ساتھ صرف مذہب کی ہی پیروی کرتے ہوئے یقین کرتے ہیں کہ تدبیر سے زیادہ طاقتور تقدیر ہے جو کچھ لکھا ہے وہ ہو کر رہے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
کوئی شک نہیں ہے کہ آپ سچ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں کی برائی انکے ہی سامنے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ظاہر ہے کہ اس صورتحال میں ان کے ہمدردوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آپ کو ان ہی حالات و واقعات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے جو کہ گزشتہ آپ کی انتہائی پریشانی کا باعث بن گئے تھے۔ ان حالات میں ہم کیا لکھیں اور کیا نہ لکھیں۔ مختصراً ہم یہی کہہ سکتے ہیں کو خود کو نارمل رکھیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ کی صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا۔ آپ خواہ مخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے۔ بہتر یہ ہی ہو گا کہ خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اپنی سکیم کا ایک بار پھر اچھی طرح سے جائزہ لے لیں تاکہ کوئی خامی نہ رہے ۔ اگر کاروبار میں آپ کا کوئی ساتھی بننا چاہے تو بے دھڑک بنا لیں۔ سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
شریک حیات کی یہ خواہش ہو گی کہ گھر کی فضاء مسموم نہ ہو کاش آپ کی بھی یہ خواہش ہو اگر آپ محسوس کریں کہ آپ سے نہ چاہتے ہوئے بھی غلط فیصلے ہو رہے ہیں تو اپنے ذہن کو دوسری طرف لگا دیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ
بسلسلہ تعلیم ناقابل فہم مسائل اٹھ کھڑے ہو سکتے ہیں محبوب بے وفائی کر سکتا ہے۔ آپ کا کوئی کاروباری حریف بھی آپ کو شکست دے سکتا ہے۔ صحت جسمانی بھی قدرے خراب ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GTOy5b
0 comments:
Post a Comment