Ads

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب کی تین وکٹیں، گیانا واریئرز فتحیاب

لاہور: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی تباہ کن بولنگ نے گیانا ایمازون واریئرز کی فتح کا راستہ بنا دیا۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 98پر 6وکٹیں گر چکی تھیں،کیموپاول(38) اور کرس گرین(28) نے 21گیندوں پر 48کی شراکت سے ٹوٹل 9وکٹ پر 155تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، اس سے قبل شعیب ملک بھی 28رنزکا حصہ ڈالنے میں کامیاب ہوئے تھے،میک کوئے نے4اور فواد احمد نے 2وکٹیں لیں۔

جواب میں سینٹ لوسیا زوکس کی ٹیم9وکٹ پر 142تک محدود رہی، راکھیم کارنویل 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاداب خان نے صرف 16رنز دیکر 3شکار کرتے ہوئے حریف بیٹنگ کی کمر توڑ دی،شیفرڈ اور کرس گرین نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

 

The post کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب کی تین وکٹیں، گیانا واریئرز فتحیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZLMqr1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment