کراچی: تاریخ پیدائش کے معاملے پر قومی جونیئرکرکٹر کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، پی سی بی نے بنگلادیش سے ہوم سیریز کے لیے پاکستان انڈر16 کرکٹ ٹیم سے زین انورکوالگ کردیا۔
4 نومبر سے بنگلادیش کیخلاف انڈر16 ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان ٹیم میں شامل ہونے والے بیٹسمین زین انور کو تاریخ پیدائش میں غلط بیانی کر کے خود کو کم عمر ظاہر کرنے پر ڈسپلنری کارروائی کا سامنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق زین انور12 مئی 2001 کو کراچی میں پیدا ہوئے، وہ 26 اگست 1989 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے کرکٹر وقار انور کے چھوٹے بھائی ہیں، پی سی بی کے ریکارڈ میں زین انور کی تاریخ پیدائش 23 نومبر 2003 ظاہرکی گئی،کراچی اور سندھ کی انڈر16 کرکٹ میں نمائندگی کرنے والے زین انور کسٹمز اکیڈمی انڈر15 کرکٹ ٹیم کے ساتھ دبئی کا بھی دورہ کر چکے ہیں، وہ گذشتہ سال قومی انڈر16 سیزن میں بھی شریک ہوئے۔
زین انور کو بنگلادیش کے خلاف انڈر 16 سیریز کیلیے قومی جونیئر ٹیم میں منتخب ہونے پر عمر کی تصدیق کرنے والے میڈیکل بورڈ نے رسٹ ٹیسٹ میں بھی کامیاب قرار دے دیا تھا۔
The post عمر کے معاملے میں جعلسازی، قومی انڈر 16 ٹیم سے بیٹسمین کو باہر کر دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32WCppa
0 comments:
Post a Comment