Ads

کیا پشاور بی آر ٹی منصوبہ اسی صدی میں مکمل ہو جائیگا؟

پشاور:  پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ابراہیم خان نے کہا کہ کیا بی آرٹی منصوبہ اس صدی میں مکمل ہو پائیگا اورکیاہم اس کو مکمل ہوتا دیکھ سکیں گے۔

عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے بتایا کہ بی آرٹی کامنصوبہ عوام کیلیے دردسربن گیا ہے، کئی سال کے بعد مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، شہری شدید مشکلات کا شکارہیں، سڑک عبورکرنے کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں، ہرڈیڑھ کلومیٹرکے فاصلے پر کراسنگ بنائی گئی ہے، عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا، موجودہ صورتحال کیا ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ منصوبے کے 26 اسٹیشن تعمیر کیے جارہے ہیں جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ کام کی رفتاراس طرح ہے تو کئی سال لگ جائینگے، عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکام سے جواب طلب کر لیا۔ دریں اثنا ہائی کورٹ نے فوڈکمپنیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی سے روکتے ہوئے جواب مانگ لیا۔

The post کیا پشاور بی آر ٹی منصوبہ اسی صدی میں مکمل ہو جائیگا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2M1MNWV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment