Ads

کیا حکومت چاہتی ہے قوم کینسر کی مریض بن جائے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ کا گٹکے کی تیاری اور خرید و فروخت اور ان کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران و اہلکار سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا جب کہ کٹگے کی خرید و فروخت روکنے کے لیے رینجرز کو بھی احکامات جاری کردیے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مزمل ممتاز میؤ ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر بڑا تحریری فیصلہ جاری کردیا،گٹکا کی تیاری اور فروخت پر عدالت کا شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے9 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا، گٹکا کی فروخت روکنے کیلیے ریاستی ادارے  مکمل طور ناکام ہوچکے ہیں، کوئی ریاستی ادارہ اپنی ذمے داری ادا کرنے کو تیار نہیں، قانون نافذ کرنے والوں کی ناکامی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، عدالتی حکم کے باوجود گٹکا مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن نہیں، عدالت نے کٹگے کی تیاری و خرید و فروخت پر سخت قانون سازی کا حکم دیدیا۔

بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے آبزوریشن دی آپ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ یہاں وزیر کو یا وزیر اعلیٰ کو بلایا جائے ؟، اگر ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ کو بھی بلائیں گے، کینسر وارڈ کے ڈاکٹر نے انکشاف کیا صرف جناح اسپتال میں سالانہ منہ کے کینسر کے 10 ہزار مریض آرہے ہیں، سیکریٹری قانون نے بتایا کہ قانون سازی کیلیے بل کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے، امید ہے ایک ہفتہ میں بل منظور ہوجائے گا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس دیے کہ آپ سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا چاہتے ہیں؟، 15 روپے کا گٹکا خریدنے اور بنانے والا ایک برابر کیسے ہوسکتا ہے، عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے  کہ کیا کروڑوں روپے کمانے والے مینوفیکچرر کیلیے بھی3سال کی سزا؟، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ گٹکا بنانے والوں کیلیے کم از کم عمر قید ہونی چاہیے۔

The post کیا حکومت چاہتی ہے قوم کینسر کی مریض بن جائے، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32cVpzD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment