Ads

سانحہ ساہیوال، ملزمان کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل دائر

 لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کے ملزموں کی بریت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالصمد نے اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے حقائق کونظراندازکرکے ملزموں کو بری کیا، ٹرائل عدالت نے وڈیو ریکارڈ کو نظر انداز کیا، قانونی طریقہ کار کے برعکس گواہوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا، اہم ترین کیس کی عدالتی کارروائی ان کیمرہ نہیں کی گئی، ٹرائل عدالت نے فرانزک ثبوتوں کو اہمیت نہ دے کر مقدمہ کمزور کیا۔

عدالت نے منحرف گواہوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جبکہ ٹرائل عدالت نے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ملزموں کے تعین کو بھی نظر انداز کیا، عدالت سی ٹی ڈی کے 6 ملزم پولیس اہلکاروں کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے، انسداد دہشتگردی عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے پر سانحہ ساہیوال کے چھ ملزموں کو بری کر دیا تھا جس پر وزیراعظم نے ملزموں کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

The post سانحہ ساہیوال، ملزمان کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WqjYqG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment