Ads

نئی کراچی صنعتی ایریا میں بچی سے زیادتی، ملزم فرار

کراچی:  نیو کراچی صنعتی ایریا میں بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے بیان دیا ہے کہ اس کی 13 سالہ بیٹی کو محلے کا ہی ایک لڑکا راجو بہلا پھسلا کر باہر گلی سے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرنے کے لیے عباسی شہید اسپتال بھیجا لیکن خاتون میڈیکو لیگل افسر نہ ہونے کے باعث طبی معائنہ نہیں ہوسکا۔ ممکنہ طور پر آج (منگل کو) متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کیا جائیگا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

The post نئی کراچی صنعتی ایریا میں بچی سے زیادتی، ملزم فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35hWJ5Q
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment