Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے یہ جذبات قابل قدر ہیں اگر آپ ہزار سال قبل پیدا ہوتے تو شاید آپ کے یہ اعلیٰ کارنامے تاریخ کے کسی صفحے پر درج ہو جاتے لیکن اب اس کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

بسلسلہ عشق و محبت زیادہ گہرائیوں میں نہ جائیں، ڈوب جانے کا اندیشہ ہے مخالفین سے الجھنے کی بجائے انہیں راہ راست پر لانے کی کوشش کریں۔اس سلسلے میں مصالحانہ انداز اختیار کرنا آپ کیلئے بہتر ہوگا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

گھریلو معاملات کے سلسلے میں دوسروں کے مشوروں کو اہمیت دے کر اپنے ہاتھوں کلہاڑی چلانے کی کہاوت کو سچا ثابت نہ کریں، اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں اور جھگڑے فساد سے قطعی پرہیز کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

گزشتہ آپ نے کافی غلطیاں کیں چاہئے تو یہ تھا کہ ان غلطیوں سے آپ کوئی سبق لیتے تاکہ پھر اعادہ نہ ہوتا لیکن شاید آپ اپنی فطرت سے مجبور ہو کر دوبارہ وہی غلطیاں کرنے پر آمادہ ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں کاروبار میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں، اس کی موجودہ صورت کو بحال ہی رہنے دیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

یہ عرصہ گھریلو ماحول کو مزید خوشگوار بنانے میں آپ کا معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے آپ کی کاوش اور ہمت قابل داد ہے، بفضل خدا آپ اپنے نیک اور پرخلوص جذبوں کا صلہ توقع سے بڑھ کر پا سکیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مخالفین بھی آپ کو پریشان کرنے کی غرض سے نئے ہتھکنڈے بروئے کار لا سکتے ہیں۔ آگر آپ نے پیش آمدہ حالات سے خوف ذدہ ہو کر ہمت نہ ہاری تو پھر مخالف اپنے ہی جال میں الجھ جائیگا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

چند اہم کاموں میں آپ نے حیران کن کامیابی حاصل کی۔ ان کامیابیوں کے پیچھے ہمارے ان مشوروں کا کس قدر ہاتھ ہے جو کہ ہم نے آپ کو دئیے تھے اس کا بہتر اندازہ آپ ہی لگا سکتے ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

تعمیراتی منصوبے کو بے خوف عملی شکل دیجئے۔ نتائج توقع کے مطابق نکل سکتے ہیں۔ کامیابی آپ کے ہمراہ چلے گی۔ لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کسی بھی موقعہ پر ہمت مت ہاریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

جائیداد کا کوئی مسئلہ آپ کو پریشان کر سکتا ہے۔ اگر اس حوالے سے جائیداد کے سلسلے میں مقدمہ بازی کا کوئی سلسلہ جاری ہے تو یہ طوالت اختیار کر سکتا ہے۔بسلسلہ تعلیم نمایاں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سماجی اور سیاسی اداروں سے منسلک حضرات کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر انہوں نے دانشمندانہ اصولوں کے تحت اپنا مشن جاری رکھا تو پھر مخالفین بری طرح ناکام ہو سکتے ہیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

وقت کی نزاکت کا احساس کرتے احتیاط رکھیں ضرورت کے مطابق ہی آگے بڑھیں کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ جب وقت کلی طور پر ساتھ دے تو آنکھیں بند کرکے بھی کوئی شخص منزل تک پہنچ سکتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mpL6Ir
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment