Ads

فیس بک نے طبی پرہیز اور مختلف ٹیسٹ کا فیچر پیش کردیا

سان فرانسسكو: فیس بک نے اپنے صارفین کو صحت کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مختلف ٹیسٹ کی جانب راغب کرنے سے متعلق ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

صحت کےلیے پرہیزی تدابیر یعنی ’پری وینٹیو ہیلتھ‘ نامی یہ فیچر ابھی صرف امریکا میں ہی پیش کیا گیا ہے۔ شاید اس میں عمر اور جنس کے پیشِ نظر مشورے دیئے جائیں گے۔ خاص طور پر دل کی صحت، کینسر اسکریننگ اور ٹیسٹ پر زیادہ زور دیا گیا ہے جس میں کولیسٹرول ٹیسٹ اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ ساتھ ہی فلو اور سردی سے بچنے کے حفاظتی ٹیکوں کا مشورہ دیا جائے گا۔

فیس بک نے اس ضمن میں امریکن کینسر سوسائٹی، امریکی تنظیم برائے قلب اور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے مراکز سے رابطہ کرکے ان کے مشورے سے یہ فیچر بنایا ہے۔ اس سلسلے میں فیس بک ہیلتھ کیئر کے سربراہ ڈاکٹر فریڈی ابنوسی نے کہا کہ امریکا میں امراضِ قلب اور کینسر کو پہلی اور دوسری قاتل بیماریاں کہا جاتا ہے۔ موسمیاتی امراض میں فلو سرِفہرست ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے معلومات کو آسان اور صارف دوست بنایا جائے۔

ڈاکٹر فریڈی نے کہا کہ جب جب وہ اس نئے ٹول پر غور کرتے ہیں انہیں اپنے والد یاد آتے ہیں جو بلڈ پریشر کے طویل عارضے کے شکار ہیں۔ لیکن اب وہ اپنے بلڈ پریشر اور امراضِ قلب پر گہری نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن احتیاط کرتے ہیں۔ یہ سب ڈاکٹر فریڈی کی ان کوششوں کی وجہ سے ہوا ہے جب وہ اپنے بار بار اپنے والد کو فون کرکے احتیاط و پرہیز کی نصیحت کرتے رہے۔ اب فریڈی چاہتے ہیں کہ فیس بک بھی کروڑوں اربوں افراد کے لیے ایسا ہی کوئی کردار ادا کرے۔

فیس بک کا یہ فیچر آپ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ سے بھی شیئر کرسکیں گے۔ اس فیچر کی پشت پر موجود ماہرین آپ کی عمر اور مرض کے لحاظ سے مفید مشورے بھی دیں گے۔ تاہم ان معلومات کو صرف صارف ہی دیکھ سکے گا اور طبی ٹیسٹ کی سفارشات بھی اسے ہی بھیجی جائیں گی۔ البتہ، اگر وہ چاہے تو یہ معلومات آگے دوستوں کو بھیج سکتا ہے۔

اس ٹول میں سرکاری اسپتالوں اور شفاخانوں کے پتے بھی دیئے جائیں گے تاکہ ہر شخص کم خرچ جگہوں سے اپنے ٹیسٹ کرواسکے اور صحت مند رہ سکے کیونکہ امریکا میں بھی ہر شخص کو صحت سے متعلق انشورنس کی سہولت حاصل نہیں۔

اس سے قبل فیس بک خون کا عطیہ دینے اور ویکسین کی حوصلہ افزائی کے کئی ٹولز اور فیچر متعارف کرواچکا ہے۔

The post فیس بک نے طبی پرہیز اور مختلف ٹیسٹ کا فیچر پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/335g0WI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment