Ads

پاورہٹنگ کوچ کا تقرر ہونا چاہیےمصباح پر زیادہ بوجھ لاد دیا گیا، رمیز

کراچی:  سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے پاور ہٹنگ کوچ کے تقرر پر زوردیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہاکہ مصباح الحق کو تمام فارمیٹس میں کوچنگ کی ذمہ داری دے کر بوجھ لاد دیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹوئنٹی 20 کھلاڑیوں کی سمت درست کرنے کیلیے ہارڈ ہٹر کوچ کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ پرانے کھلاڑیوں کو واپس لایا گیا جو دباؤ میں پرفارم نہیں کرپائے، بابر اعظم سے اوپننگ کرانا درست نہیں تھا۔

سرفراز احمد اچھی فارم میں نہیں، ان کی جگہ حارث سہیل کو چوتھے نمبر پر بھیجنا چاہیے تھا، رمیز نے کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہے، ہم نے دوسرے ٹی 20 میں صرف 2 چھکے جڑے جبکہ حریف سائیڈ کی اننگز میں 8 سکسرز شامل تھے۔

The post پاورہٹنگ کوچ کا تقرر ہونا چاہیےمصباح پر زیادہ بوجھ لاد دیا گیا، رمیز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2p7dHDK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment