Ads

مارچ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو انتظامیہ حرکت میں آئے گی، پرویز خٹک

 اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ جے یوآئی ایف نے آزادی مارچ سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کی تو انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔

پرویزخٹک نے کہا ہے کہ جے یوآئی ایف نے آزادی مارچ سے متعلق معاہدے کی خلاف ورزی کی تو انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔ اگر ساری اپوزیشن پارٹی اکھٹی ہو کر لاکھ 2لاکھ بندے لے آئے تو کون سی بڑی بات ہے، حکومت آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع پرویز خٹک کاکہنا تھا ہم نے اپنا فرض اداکیا اور اپوزیشن کے مارچ کوآنے کی اجازت دی۔ آزادی مارچ سے متعلق کوئی پریشانی نہیں، ہم ان تمام مراحل سے گزرے ہیں، اگر ہم نے جلسے جلوس نہ کیے ہوتے تو پریشانی کا سامنا ہوتا۔

پرویزخٹک نے کہا ہم کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرینگے، میں اکرم درانی و دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہوں، امید ہے تمام مراحل اچھے ماحول میں طے ہونگے۔

The post مارچ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو انتظامیہ حرکت میں آئے گی، پرویز خٹک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BTh4Bk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment