لاہور: قائداعظم ٹرافی کا پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست سنٹرل پنجاب کی ٹیم چار روزہ میچ میں پیر سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سندھ کا سامنا کرے گی۔
بلوچستان کی ٹیم کوئٹہ میں خیبرپختونخوا کی میزبان بنے گی، سدرن پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم میں برسرپیکار ہوں گی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل اظہر علی، یاسر شاہ، کاشف بھٹی، نسیم شاہ، عابد علی، شان مسعود اور اسد شفیق بھی ان مقابلوں کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد قائداعظم ٹرافی کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔
پانچویں راؤنڈ کے میچز کوئٹہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں شیڈول ہیں، بورڈ نے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں ربط برقرار رکھنے کے لیے ٹرافی میچزکو دو مراحل میں تقسیم کیا، آسٹریلیا سے نومبر کے وسط میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شامل قومی کرکٹرزپانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد برسبین روانہ ہوں گے، سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اظہر علی(سینٹرل پنجاب)، یاسر شاہ(بلوچستان)، کاشف بھٹی(سندھ)، نسیم شاہ(سینٹرل پنجاب)، عابد علی(سندھ)، شان مسعود (سدرن پنجاب)اور اسد شفیق(سندھ) کی نمائندگی کریں گے، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل شاہین شاہ آفریدی (ناردرن) نیشنل کرکٹ اکیڈ می میں جاری ری ہیب پروگرام میں شریک ہیں۔
The post ٹیسٹ اسٹارز کو صلاحیتیں نکھارنے کا آخری موقع میسر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qRKTzV
0 comments:
Post a Comment