Ads

بڑھتا قرض پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں رکاوٹ ہے، آئی ایم ایف

 اسلام آباد: پست معاشی نمو اور حکومتی قرضوں میں مسلسل اضافے نے شرح نمو کو بڑھانے کی پاکستان کی مالیاتی استعداد محدود کردی ہے اور اسے سخت مالیاتی پالیسیوں کے باوجود قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز ( پیر کو) جاری کیے گئے ’ ریجنل اکنامک آؤٹ لُک فار مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا 2019 ‘ کے مطابق پاکستان مالیاتی شفافیت کو بہتر بناکر جی ڈی پی 4 فیصد تک قرضوں میں کمی لاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پست نمو اور بڑھتے قرض کے اس ناپسندیدہ چکر کی وجہ سے شرح نمو میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع محدود ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کئی ممالک کو قرضوں کی سطح نیچے لانے میں مشکلات کا سامنا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان کی اقتصادی شرح نمو جی ڈی پی کا 2.4 فیصد اور جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض کا تناسب مجموعی قومی پیداوار کا 78.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

The post بڑھتا قرض پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں رکاوٹ ہے، آئی ایم ایف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31Zstu1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment