Ads

پی ٹی آئی نے مرغیاں تقسیم کرنے کی ہماری اسکیم چرائی، وزیر لائیو اسٹاک

کراچی:  سندھ کے وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جانوروں کی افزائش پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی بحالی کیلیے انھیں 20 مرغیاں دے کر کاروبار کا آغاز کرایا گیا، یہ اسکیم 59 ملین روپے سے زائد کی تھی جو2018 میں مکمل ہوگئی۔

منگل کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری و ضمنی سوالات کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی سمیت دادو، لاڑکانہ، جامشورو، تھرپارکر، جیکب آباد سمیت دیگر اضلاع کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے فی خاتون20مرغیاں تقسیم کی گئی تھیں، ہماری یہ اسکیم 2015 سے جاری ہے، سندھ حکومت نے کسی کی نقل کی اور نہ اسکیم چرائی ہے، ہماری اسکیم کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے یہ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو تاحال شروع نہیں کی جا سکی۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ مرغوں کی لڑائیاں بھی عام ہیں،اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مرغیوں اور انڈوں کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی، اسپیکر نے کہا کہ میں چوزے کا سوپ پیتا ہوں، چوزے بڑے مشہور ہوگئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ لاڑکانہ کے چوزے مہنگے ہیں، دیسی انڈہ بہت مہنگا ملتا ہے، اپوزیشن لیڈر نے خواتین کو مرغیاں پالنے کی تربیت پر 6کروڑ روپے کے اخراجات پر حیرت کا اظہار کیا۔

نصرت سحر عباسی بھی میدان میں آگئیں بولی کہ آج کے وقفہ سوالات پتہ سے چل گیا کہ اسپیکر صاحب روزانہ چوزے کا سوپ پیتے ہیں۔ مرغیاں اور مرغے خوش نصیب ہیں کہ ان پر ایوان میں پندرہ منٹ بحث ہوئی ورنہ یہاں کسی موضوع پر بولنے نہیں دیا جاتا۔

دریں اثنا جی ڈی اے کے نو منتخب رکن معظم علی عباسی نے سندھ اسمبلی رکنیت کا حلف اْٹھا لیا اسپیکر آغا سراج درانی نے معظم عباسی سے حلف لیا،معظم علی عباسی نے سندھی زبان میں اسمبلی رکنیت کا حلف اْٹھایا، اپوزیشن ارکان نے ایوان میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی وزن کی کمی کا شکار بچوں سے متعلق تحریک التوا بحث کے لیے منظور کرلی گئی، منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس محرک نے تحریک التوا پیش کی تو پارلیمانی امور کے وزیر مکیش کمار چاولہ نے اعتراض کیا اور کہا کہ اس معاملے پر وزیر صحت اظہار خیال کرنا چاہتی ہیں جس کے بعد تحریک التوا پر فیصلہ کیا جائے گا۔

The post پی ٹی آئی نے مرغیاں تقسیم کرنے کی ہماری اسکیم چرائی، وزیر لائیو اسٹاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32WA3GQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment