Ads

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ایکپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے۔  سعودی عرب اور ایران کے درمیان سہولت کاری کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا اورملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کو متروکہ وقف املاک کے اثاثہ جات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام آباد ماسٹر پلان، سی ڈی اے کی تنظیم نوپرکابینہ کو بریف کیا جائے گا جب کہ عوامی مفادات سے متعلق اقدامات پرعمل درآمد رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹرکی تعیناتی، اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیشن ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران کی نامزدگی سمیت ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 بھی کابینہ ایجینڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک میں گندم کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VDDj7j
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment