Ads

وزیراعظم کا سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو خصوصی خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو رپورٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنانا ہوگی،ہر وزارت، ڈویژن کو ہر سال اپریل کے پہلے ہفتے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنا ہوگا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو افسران کی سالانہ جائزہ رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

The post وزیراعظم کا سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31wj7M9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment