Ads

آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی بنک اکاؤنٹس، میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت کی۔ آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا جبکہ فریال تالپور کو اڈیالہ جیل سے پیش کیا گیا۔

نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، جس کے 65 والیم ہیں اور ابھی اسکروٹنی کے مرحلے میں ہے، ملزمان کی تعداد وہی ہے، مزید شواہد شامل کئے گئے ہیں۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

The post آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DduQiR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment