Ads

حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 2 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے حاصل کرلیے

 اسلام آباد:  حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 2ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے حاصل کرلیے جو گزشتہ سال کی نسبت دگنا ہیں لیکن اندازوں سے کم ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2019-20کی پہلی سہ ماہی میںجولائی تاستمبر1.93ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے گئے، اس کے علاوہ برطانیہ، امریکا اور جاپان  سے150ملین ڈالر کی غیرملکی گرانٹ بھی لی گئی۔ برطانیہ نے سب سے زیادہ94ملین ڈالر گرانٹ دی ہے۔

وفاقی حکومت کیلیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اورقرضوں کی ادائیگی کے اہداف سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1.54بلین ڈالر  رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال کی نسبت64فیصد کم ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کمی کی جانب گامزن ہے۔

The post حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 2 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے حاصل کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C6s2n6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment