Ads

پاکستان کرکٹ بورڈ 2021 میں آسٹریلیا کی میزبانی کا خواب دیکھنے لگا

 لاہور:  پی سی بی 2021میں آسٹریلیا کی میزبانی کا خواب دیکھنے لگا۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان 13 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق اس ٹور کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی، آسٹریلوی کی قومی ٹیم کا دورہ پاکستان 2021 میں ہونا ہے، وسیم خان سیکیورٹی معاملات پر حکام کو اعتماد میں لیتے ہوئے سیریز کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ملکوں کی جونیئر و اے ٹیموں کے تبادلے اور نوجوان کرکٹرز کی ٹریننگ کیلیے آسٹریلیا میں سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات ہوگی، جمعرات کو میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں بھی وسیم خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر تیز تر کرنے کیلیے دیگر ملکوں کے بورڈز کیساتھ رابطے میں ہیں اور دورہ آسٹریلیا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے آسٹریلیا میں موجود ہے، بعدازاں دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

The post پاکستان کرکٹ بورڈ 2021 میں آسٹریلیا کی میزبانی کا خواب دیکھنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WB7Zqn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment