Ads

نقلی تعلیمی اسناد فروخت کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار

کراچی: ساؤتھ زون پولیس نے تعلیمی اداروں کی نقلی اسناد بنانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 5 کارندوں کوگرفتارکرکے قبضے سے نقلی تعلیمی اسناد، نجی بینکوں کے نقلی پے آرڈر،مختلف ممالک کی نقلی ٹکٹیں اور مہر شدہ کاغذات برآمد کر لیے۔

گذری پولیس نے چو ہدری خلیق الزمان روڈ پی این ٹی کالونی میںواقع مکان نمبر 1/20 پر چھاپہ مار کر نقلی تعلیمی اسناد بنانے والے گروہ کے 5 کارندوں سردار احمد ولد سراج احمد، کاشف ولد غلام جعفر،محسن علی ولد مختیار، محمد طارق ولد حیدرافضل اورسید عبدالغنی ولد عبدالمالک کوگرفتارکرکے قبضے سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 38 اصل تحریرشدہ اسناد اور40 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بغیر پرنٹ ہوئی اسناد ہائرایجوکیشن کمیشن اورمختلف اداروں کے نقلی پر نٹیڈاسٹیکر،مختلف ممالک کے پر نٹیڈ نقلی ٹکٹیں اور مہر شدہ کاغذات،نجی بینکوں کے3 پرنٹ پے آرڈر، جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکی مدت تعیناتی سے متعلق ایک فہرست،مختلف تعلیمی اداروں اور تاریخوں اور سیریل نمبرکی18 مہریں سفید پلاسٹک کا ڈبہ جس میں قلم، مارکر اور اسٹمپ پیڈ،250 سے300تک اسٹیکرز، قومی شناختی کارڈ کی فوٹوکاپیاں اوردیگردستاویزات اور مختلف تصاویر برآمدکرلی گئیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیزار نذیر اورایس پی کلفٹن سہائی عزیز کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہواکہ گرفتار ملزمان کافی عرصے سے جعلسازی کا دھنداکررہے تھے، ملزمان جامعہ کراچی، انٹر میڈیٹ، میٹرک کی نقلی اسناد اور مارکس شیٹ بھی فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزم کاشف کی تلاشی کے دوران ایک گرام آئس اور محسن علی کی جامہ تلاشی سے ایک شراب کی بوتل برآمد ہوئی ہے، گرفتارملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان میں شامل ملزم سید عبدالغنی میونسپل کمیٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔

The post نقلی تعلیمی اسناد فروخت کرنیوالا 5 رکنی گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32dUZYD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment