Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کے سلسلے میں بھی یہ عرصہ آپ کے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ طے پا سکتا ہے، شریک زندگی وہی فریق بن جائے جسے آپ پسند کرتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

چند دانستہ غلطیوں کی وجہ سے آپ مخالفت میں اضافہ کر سکتے ہیں، ان رنگین خیالات سے نجات پانے کی کوشش کیجیے ترقی کرنے کا موقعہ مل سکتا ہے، والدین سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

دیرینہ اسکیموں کو عملی شکل دے کر کسی نہ کسی حد تک کامیابی ضرور حاصل کر سکتے ہیں، دوستوں سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہے، مخالفین سے غیر متوقع صلح کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کی بنائی ہوئی اسکیمیں حسب توقع کامیاب ہو سکتی ہیں نتیجتاً زر کثیر آپ کی جیب خاص میں آ سکتا ہے، ملازمت سے تعلق رکھنے والے اصحاب ترقی کر سکتے ہیں، کسی نئے دوست سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کاروباری سلسلے میں بھی آپ نے کوئی جذباتی طریقہ اختیار کر لیا تو پھر آپ کا خدا ہی حافظ ہے اگر کاروبار مشترکہ ہے تو پھر شریک کار پر زیادہ بھروسہ نہ کریں، بسلسلہ عشق و محبت کامیابی ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہر معاملے میں منشاء کے مطابق کامیابی حاصل ہو سکتی ہے، احتیاطً اپنے قریبی عزیزوں پر زیادہ بھروسہ نہ کریں اگر آپ نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کو جگائے رکھا تو پھر ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ جسے پسند کرتے ہیں ضروری نہیں کہ وہ بھی آپ کو چاہے اگر کوئی محبت کا دعویدار ہے تو پھر اسے خوبصورت خواب سمجھ کر بھلا دیجیے، محبت حسب سابق آپ کو راس نہ آ سکے گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کو یہ رائے دیں گے کہ کوئی لاکھ کوشش کرے آپ جذباتی نہ ہوں بلکہ ٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ ہر سازش کا توڑ سیاسی انداز سے کرتے رہئے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کسی صاحب حیثیت مقتدر شخصیت کیساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں، اگر اس قسم کے تعلقات پہلے ہی سے استوار ہو چکے ہیں تو پھر یہ مضبوطی اختیار کر سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ نے بروقت حالات و واقعات کا درست اندازہ لگا کر جو اقدامات کیے وہ کارگر ثابت ہوئے چنانچہ ایسے ہی اچھے اقدامات کی ضرورت ایک بار پھر لاحق ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کوئی مخالف کسی موقعہ سے استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے، آپ کے خلاف نت نئی افواہوں کا بازار گرم رہے گا، بہرحال اب فکر نہ کریں یہ عارضی شور ہے خود بخود ختم ہو جائے گا۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہئے، تعلیمی سلسلے میں حالات موافق ہو سکتے ہیں، ملازمت کرنے والے احباب کی ترقی کا امکان ہے، دیرینہ توقعات پوری ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment