Ads

معروف گلوکاراے نیرکو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے

 لاہور: لاتعداد فلمی گیتوں کوامرکرنے والے معروف گلوکاراے نیر کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے۔

پاکستان کے معروف پلے بیک سنگراے نیئر نے فن گلوکاری کا آغاز1974 میں ریلیز ہونے والی فلم “بہشت” میں اپنی آواز کا جادو جگا کر کیا اور اس زمانے کا مقبول ترین گانا “یوں ہی دن کٹ جائیں گے” گایا۔ 1980 کی دہائی میں اے نیراور اخلاق احمد نے پلے بیک سنگنگ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کے مقابلے کا کوئی سنگر موجود نہیں تھا۔

اے نیرکا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اورانہوں نے کئی فلموں کے لیے نامور گیت گائے جس میں ’’یاد رکھنے کو کچھ نہ رہا‘‘، ’’ اک بات کہوں دلدارہ‘‘، ’’جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے‘‘ شامل ہیں لیکن اب یہ سریلی آواز ہمیشہ ہمیشہ  کے لیے 3 برس قبل خاموش ہوگئی تھی۔

 

The post معروف گلوکاراے نیرکو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32tNPzO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment