Ads

ساس کو زبان دکھانے پر دلہن کو شادی کے روز ہی طلاق

قاہرہ: مصر میں ایک شہری شادی کی تقریب میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کو طلاق دے کر بارات واپس لے گیا۔

مصری اخبار البیان کے مطابق مصر کے ایک نواحی علاقے میں نوجوان دولہا نے 28 سالہ دلہن کو یہ کہہ کر باراتیوں کے سامنے طلاق دے دی کہ تم نے میری ماں کو زبان چڑائی ہے۔ دولہا اپنی بارات واپس لے گیا جب کہ دلہن کی والدہ کی حالت غیر ہوگئی۔

مصری دلہن نے البیان اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ شوہر نے میرا مؤقف جانے بغیر ہی مجھے طلاق دے دی، میں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا۔

دوسری جانب دولہا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماں سے بدتمیزی کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، میں نے طلاق دے دی ہے اور اب وہ محض مہر کی رقم کےلیے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کےلیے اسے عدالت کے دھکے کھانے پڑیں گے۔

دولہا کی جانب سے دوٹوک جواب ملنے پر دلہن نے بھی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ انسان زندگی گزارنے کے لائق نہیں۔ ابھی تک عدالت نے مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

The post ساس کو زبان دکھانے پر دلہن کو شادی کے روز ہی طلاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KOABaE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment