Ads

ایف بی آر سروے کراچی سے سب زیادہ ریونیو ملنے کا ثبوت ہے، میئرکراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے سروے نے ہماری بات سچ ثابت کردی کہ ملک میں سب سے زیادہ ریونیو کراچی ہی سے جمع ہوتا ہے مگر کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی خراب صورتحال میں اتنا زیادہ ریونیو جمع کرنے والا شہر ہے اس کے بنیادی مسائل حل اور انفراسٹرکچر کو بہتر کردیا جائے تو ریونیو میں کتنا اضافہ ہوگا اس سروے رپورٹ سے پالیسی سازوں کو اندازہ ہوجانا چاہیے۔

ایف بی آر کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں سے ریونیو جمع کرنے کے حوالے سے سروے رپورٹ کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ایف بی آر نے ملک کے بڑے شہروں، مارکیٹوں کے سروے کے نتائج جاری کیے ہیں اور ہر شہر سے اس سروے کے لیے چند مارکٹیں منتخب کی گئی ہیں، کراچی کی مارکیٹوں صدر،طارق روڈ،کلفٹن،گولیمار، ڈی ایچ اے، گلستان جوہر سے30.87 ارب روپے ریکارڑ ریونیو اور ٹیکس فائلرز کی تعداد  85020 ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو خراب معاشی صورتحال سے نکالنے کے لیے کراچی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے یہاں کا انفراسٹرکچر درست کر کے پانی، سیوریج، صفائی اور ٹرانسپورٹ جیسے مسائل حل کرکے ریونیو کو زیادہ کیا جا سکتا ہے، افسوس کراچی کے مسائل پر کوئی بھی توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ٹوٹی سڑکیں،بہتے گٹر،بوسیدہ ٹرانسپورٹ کا نظام پالیسی سازوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، کھربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود کراچی کے حصے میں نہ کوئی میگا پروجیکٹ اور نہ ہی کوئی ترقی کا منصوبہ ہے۔

The post ایف بی آر سروے کراچی سے سب زیادہ ریونیو ملنے کا ثبوت ہے، میئرکراچی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/328IuxE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment