Ads

ڈاکوؤں نے ٹک ٹاک ویڈیوبنانے والے نوجوانوں سے قیمتی کیمرہ چھین لیا

کراچی: فریئر ہال میں موٹر سائیکل سوار 4 ڈکیت اسلحے کے زور پر نوجوانوں سے قیمتی کیمرہ چھین کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹلری میدان تھانے کی حدود فریئر ہال میں 2 موٹرسائیکلو پر سوار 4 ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر نوجوانوں سے قیمتی کیمرہ چھین لیا اور باآسانی فرار ہو گئے، متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ چھینے جانے والے کیمرے اور سامان کی مالیت ایک لاکھ سے زائد ہے۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ اتوار کو صبح سویرے مختلف وڈیوز بنانے کے غرض سے فریئر ہال آیا تھا اور وڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو آئے انھوں نے اسلحہ کے زور پراس کا قیمتی کیمرہ اور سامان چھین لیا متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ واردات کے بعد اس نے فوری طور پر مدد گار15 پولیس کو اطلاع کی لیکن ڈیڑھ گھنٹہ گزرجانے کے باوجود پولیس نے نہ تو اس سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی پولیس فریئر ہال آئی، واضح رہے کہ اتوار کے دن شہر کے بیشتر نوجوان فریئر ہال میں ٹک ٹاک کی وڈیو اور شوٹنگ کے لیے آتے ہیں۔

The post ڈاکوؤں نے ٹک ٹاک ویڈیوبنانے والے نوجوانوں سے قیمتی کیمرہ چھین لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KSkzg3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment