Ads

نواز شریف کوعلاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہیے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف کوعلاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہیے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرناکسی بھی سیاسی جماعت کاحق ہے، نواز شریف کوعلاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہیے، ان کی حالت تشویش ناک ہے، حکومت نے ان کےباہرجانےمیں کوئی رکاوٹ پیدانہیں کی بلکہ انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی ہیں، وہ جہاں چاہیں علاج کراسکتےہیں، ان کی صحت کیلئےدعاگوہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بابری مسجد فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کا فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے اور انصاف پر مبنی نہیں، یہ فیصلہ کرتا پور راہداری کے کھلنے کے دن دیا گیا، ہندوستان میں اقلیتوں پر جگہ تنگ کی جا رہی ہے، 97 روز سے کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، علی گڑھ میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اب بھارت گاندھی اور نہرو کا بھارت نہیں رہا بلکہ آر ایس ایس کا ہندوستان معرض وجود میں آ رہا ہے، بھارت کالے قوانین کے ذریعے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، اس کے مقابلے میں ہم نے کرتار پور راہداری کھول کے خیر سگالی کا پیغام دیا۔

The post نواز شریف کوعلاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہیے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NAe3MN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment