Ads

جے یوآئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پرنامعلوم افراد کا حملہ

مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے مسلح راڈوں سے حملہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا تاہم مفتی کفایت اللہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ حملہ کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حملے میں مفتی کفایت اللہ، ان کے دونوں بیٹے اور ایک ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو کنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مفتی کفایت اللہ کے بھائی حبیب الرحمان نے واقعے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ اسلام آباد سے مانسہرہ آرہے تھے کہ بیدرہ انٹر چینج پر ان کی گاڑی کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار کر روکا اور 5 نامعلوم افراد نے آہنی راڈوں سے حملہ کردیا۔

 

The post جے یوآئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ پرنامعلوم افراد کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QUHwD3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment