Ads

کرکٹرز کے مسائل: ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی جزوی بحالی پر غور ہونے لگا

 لاہور:  ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو جزوی طور پر بحال کرنے پر غور ہونے لگا۔

کرکٹرز کو روزگار کیلیے خوار ہوتے دیکھ کر شدید رد عمل سامنے آیا تھا،ہیڈ کوچ مصباح الحق اور قومی ٹیم کی جانب کھیلنے والے کئی پلیئرز کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کیلیے نوٹس بھی جاری ہوئے،اس صورتحال میں پی سی بی نے محکموں کو خط میں ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کیلیے کہا تھا۔

دوسری جانب سینئرکرکٹرز نے بھی پی سی بی کے اعلی حکام کو ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بقا کیلیے تجاویز پیش کی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی، انڈر 23 اور تین روزہ کرکٹ کے ٹورنامنٹ کرواکر محکموں کیساتھ وابستہ کرکٹرز کیلیے روزگار کے مواقع برقرار رکھے جاسکتے ہیں۔

جمعرات کو ویمن کرکٹ کیلیے اسپانسرشپ کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں کیساتھ غیررسمی گفتگو میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بتایا کہ کرکٹرز کی مالی مشکلات کا اندازہ ہے، اداروں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،کوئی ایسا مناسب سسٹم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کھیلنے والے کرکٹرز کو ایکشن میں آنے کے مواقع میسر آسکیں۔

The post کرکٹرز کے مسائل: ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی جزوی بحالی پر غور ہونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C35hQL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment