Ads

جنوبی کوریا کی نامور گلوکارہ کی گھر سے لاش ملی

سیول: جنوبی کوریا کی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ گوہارا گھرمیں مردہ پائی گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول میں گوہارا کی اپنے گھر سے لاش ملی۔ اس کی عمر 28 سال تھی۔ وہ ملک کے مشہور کے پاپ گروپ کارا کی سابق ممبر تھی جس میں وہ 2008 میں شامل ہوئی تھی۔

اس نے انسٹاگرام پر شب بخیر کے عنوان سے آخری پوسٹ شیئر کی۔ کورین پولیس نے گوہارا کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق گوہارا نے مئی میں خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم محفوظ رہی اور کافی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہی۔

پچھلے ہفتے اس نے دوبارہ واپس اپنی شوبز کی سرگرمیاں بحال کی تھیں اور ایک سیریز میں کارکردگی پیش کی تھی۔ گوہارا نے خودکشی کی کوشش سے اپنے پرستاروں کو پہنچنے والے دکھ اور صدمے پر ان سے معافی بھی مانگی تھی۔

گزشتہ سال گوہارا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ کردیا تھا جس نے اس کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی دھمکی تھی۔ عدالت نے گوہارا کے بوائے فرینڈ کو اس پر تشدد کرنے اور بلیک میلنگ کے جرم میں قید کی معطل سزا بھی سنائی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا ان ممالک میں شامل ہے جہاں بہت زیادہ لوگ خودکشی کرتے ہیں۔

The post جنوبی کوریا کی نامور گلوکارہ کی گھر سے لاش ملی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KQGHYq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment