Ads

کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے پراپنی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبے کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے  کہا ہے کہ میں گرو نانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتار پور منصوبہ مکمل کرنے پراپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

آج کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نےکرتارپور زیارت کے لیے آنے والے  سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ اور 10 روز قبل اندراج کرانے کی شرط ختم کردی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سدھو نے  کرتارپور منصوبے کی دعوت قبول کرلی

کرتارپورکہاں واقع ہے؟

کرتارپور وہ مقام ہے جہاں سکھوں کے پہلے گرونانک جی نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے، گرودوارے میں ان کی ایک سمادھی اور قبر بھی ہے جو سکھوں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔ کرتارپور میں واقع دربار صاحب گرودوارہ کا انڈین سرحد سے فاصلہ چند کلو میٹر کا ہی ہے اور نارووال ضلع کی حدود میں واقع اس گرودوارے تک پہنچنے میں لاہور سے130 کلومیٹر کا فاصلہ اور تقریباً 3 گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ گرودوارہ تحصیل شکر گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں کوٹھے پنڈ میں دریائے راوی کے مغربی جانب واقع ہے۔

The post کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33dImOS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment