Ads

مظفرگڑھ میں زمیندار نے رنجش پر محنت کش باپ بیٹے پر کتے چھوڑ دیئے

مظفر گڑھ: راستے سے گزرنے کی رنجش پر بااثر زمیندار نے غریب محنت کش باپ بیٹے پر خونخوار کتے چھوڑ دیئے۔

سیت پور کے علاقے موضع سندر میں راستے سے گزرنے کی رنجش پر بااثر زمیندار نے غریب محنت کش باپ بیٹے پر خونخوار کتے چھوڑ دیے جنہوں نے 70  سالہ خیر محمد اور اس کے بیٹے اسماعیل کو بری طرح نوچ ڈالا۔

متاثرین کے مطابق زمیندار جاوید ہم پر کتے چھوڑنے کے بعد قہقہے لگاتا رہا، اہل علاقہ نے شدید زخمی باپ بیٹے کو اسپتال منتقل کیا، تھانہ سیت پور پولیس نے خیر محمد کی درخواست پر زمیندار جاوید کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا لیکن تا حال اسے گرفتار نہ کیا جا سکا۔

The post مظفرگڑھ میں زمیندار نے رنجش پر محنت کش باپ بیٹے پر کتے چھوڑ دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2R0MEWB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment