Ads

پاکستان ریونیو اتھارٹی، شبر زیدی بیوروکریسی کو قائل نہ کرسکے

 اسلام آباد:  چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کے معاملے پراپنے ادارے کی سینئربیوروکریسی کوقائل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

ایف بی آرکے چیف کمشنرز کی دو روزہ کانفرنس میں بیوروکریسی کا کہنا تھا ایف بی آرکی جگہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کا قیام گھوڑے کوگاڑی کے آگے جوڑنے کے مترادف ہوگا۔ایف بی آرکی عبوری ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری وزیراعظم نے دی تھی ۔اس منصوبے کے تحت ملک میں پاکستان ریونیواتھارٹی کے نام سے ادارہ قائم کرنا تھا۔وزیراعظم اس منصوبے پر جی ایچ کیوسے بھی مشاورت کرچکے ہیں۔

اجلاس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ اس معاملے پرچیف کمشنرز اور دوسرے افسروں سے میٹنگ مفید رہی تاہم اب اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز ،تنظیموں اور سٹاف لیول کے ملازمین سے فیڈ بیک لینے کا بعد فیصلہ کیا جائیگا۔

The post پاکستان ریونیو اتھارٹی، شبر زیدی بیوروکریسی کو قائل نہ کرسکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32oyP61
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment