Ads

امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں شاندار مواقع موجود ہیں، رے سانٹیلا

کراچی:  امریکا کے محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے زرعی کونسلر رے سانٹیلا نے کہا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں شاندار مواقع موجود ہیں۔

رے سانٹیلا نے کہا ہے کہ وہ امریکی تاجروں کو اگرچہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے رہے ہیں لیکن بیشتر امریکی تاجرمنفی تاثر کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اورقانونی رکاوٹوں کی وجہ سے یہاں آنے سے کتراتے ہیں لہٰذا ان پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کوماضی میں متعددچیلنجز کا سامنارہا لیکن اب ملک بہترانداز میں ترقی کی جانب گامزہے اور صورتحال کافی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں شاندار مواقع موجود ہیں جہاں وہ مختلف شعبوں بمشول زراعت، ڈیری، غذائی اشیاء اور جانوروں کی خوراک ودیگر شعبوں میں یقینی طور پر تجارت وسرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔یہ بات انھوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پراجلاس سے خطاب میں کہی۔

The post امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں شاندار مواقع موجود ہیں، رے سانٹیلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34oIoDS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment