Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ ہر قسم کا کاروبار پوری ذمہ داری کیساتھ کر سکتے ہیں لیکن کر نہیں پاتے‘ اس کی سب سے بڑی وجہ آپ کی غیر مستقل مزاجی اور جلد بازی قرار دی جا سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپ با صلاحیت انسان ہیں لیکن ساتھ ہی جذباتی بھی۔ چنانچہ بعض اوقات یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس کام کا نتیجہ بمشکل نکلے گا آپ اسی کام کو انجام دینے کی کوششوں میں اپنا قیمتی وقت برباد کرتے ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

گزشتہ یاد کر لیجئے آپ کے ساتھ کیا کیا نہیں ہوا، قریبی عزیزوں نے جو گل کھلائے، بہرحال آپ نے گزشتہ سب کچھ بھول کر ان پھولوں کو بھی گلے کا ہار بنا لیا جس کے ساتھ ان گنت کانٹے بھی تھے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، دشواریاں بھی سنگ راہ بنتی رہیں گی، اس کے باوجود بہت کچھ حاصل کر سکیں گے ‘شرط یہ ہے کہ معمولی سی دشواری دیکھ کر کسی کام سے بددل نہ ہو جائیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

زندگی میں متعدد بار عشق و محبت کے کھیلوں میں الجھ سکتے ہیں لیکن کامیابی بہت کم حاصل ہو سکے گی کیونکہ آپ محبت کے معاملات میں اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

چند دوست بھی درپردہ سازشوں میں مصروف رہیں گے، کاروبار کی پوزیشن قدرے بہتر رہے گی، شرط یہ ہے کہ وقتی بحران وغیرہ کا خیال کئے بغیر تمام کاروباری امور اچھے طریقے سے انجام دیتے رہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہر معاملے میں محتاط رہتے ہوئے اپنا وقت گزاریں اس دوران آپ کے گھریلو معاملات غیر تسلی بخش ہو سکتے ہیں، حتی الامکان یہی کوشش کیجئے کہ معاملات انتہائی ٹھنڈا مزاج رکھ کر طے کئے جائیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اپنے مزاج پر بھی ضرورت سے زیادہ کنٹرول کیجئے اگر آپ نے مزاجی کیفیت کو نہ بدلا تو پھر خلاف منشاء معمولی سی بات پر آپ کا بھڑک اٹھنا گھریلو سکون کو غارت کرکے رکھ سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل بن سکتی ہے، قریبی عزیزوں کے اشتراک کی بدولت آپ کی دیرینہ محبت بھی کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے، نیا کاروبار بھی شوق سے کر سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنے اخراجات میں حتی الامکان کمی کر دیجئے اور کچھ نہ کچھ بچانے کی کوشش کرتے رہیں، جلد ہی آپ کو کسی اہم کام کے سلسلے میں خاصی بڑی رقم کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

موجودہ کاروبار میں ہی خصوصی دلچسپی لیں۔ آپ کے کاروبار کا تعلق اگر کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ ہے تو پھر زیادہ احتیاط کیجئے‘ آپ کی معمولی سی غلطی یا جلد بازی کے سبب سارا کھیل بگڑ سکتا ہے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

آپ کی شریک حیات سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، رشتہ داروں سے بھی فائدے کی توقع رکھی جا سکتی ہے، اگر آپ محنت کریں تو ملازمت میں بھی شاندار کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment