Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ایسے مواقع بھی آئے کہ تھوڑی سی جدو جہد رنگ لے آتی اور آپ اس خطرناک ’’دلدل‘‘ سے باہر نکل آتے لیکن شاید آپ اپنی فطرت سے مجبورہیں کہ اچھا بھلا سیدھا راستہ اختیار کرتے ہوئے بھی ہچکچاتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہو سکتا ہے کہ آپ نے خود ساختہ اصولوں پر چلتے ہوئے کچھ حالات بدلنے کی کوشش بھی کر ڈالی ہو لیکن کیا نتیجہ نکلا؟۔ ہم نے آپ کو بہت سمجھایا اب پھر ہم یہی تلقین کرینگے کہ خود کو بدلنے کی کوشش کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر کوشش جو کاروباری سلسلے میں کی جائے کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا‘ رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو سویرا ضرور ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا قدرتی اصول ہے جسے کوئی بدل نہیں سکتا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اچانک کامیابیوں نے آپکا مزاج قدرے بدل کر رکھ دیا ہے پھر وہی خود سری اور مغرورانہ حرکات وقوع پذیر ہو رہی ہیں آپ بھی اس حقیقت سے بخوبی آشنا ہیں کہ ماضی میں انہی جذبوں نے آپ کو کہیں کا نہ رکھا تھا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کس قدر تعجب انگیز ہے یہ حقیقت کہ اتنی ٹھوکریں کھانے کے بعد بھی آپ اب بھی انہی راستوں کو اپنائے ہوئے ہیں جن پر چل کر آج تک آپ کچھ نہ حاصل کر سکے۔ صحت جسمانی بہتر رہے گی۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مسلسل ناکامیوں کے اندھیرے میں ڈوبے رہنے کے باوجود آپ راتوں رات امیر بننے کی خواہش کو دبانے سے قاصر ہیں جبکہ اس حقیقت کا آپ کو علم ہے کہ سارے خواب سچے نہیں ہوتے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ اپنی سوچ کا اندازہ اور راہ بدلنے کی کوشش کریں اگر آپ ہمت کرکے خود کو اخلاقی پابندیوں کا احساس دلانے میں کامیاب ہو جائیں تو پھر تمام الجھے ہوئے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ جب بھی کسی اہم معاملے کا فیصلہ کریں جذباتی نہ ہوں بلکہ ہر پہلو پر غور کرنے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھائیں جلد بازی کے تحت کیا گیا ہر فیصلہ آپ کی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اور اب بھی پر زور الفاظ میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اگر آپ خود کو بدل کر تھوڑا سا دنیا دار بنالیں یعنی اس طریقے کو اپنالیں جو کہ عام طور پر دوسرے لوگ اختیار کرکے بہتر زندگی گزارتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کسی بھی کام میں لاپرواہی اور جلد بازی کا مظاہرہ ہر گز نہ کریں۔ خیالات خاصے منتشر رہیں گے اور آ پ ذہنی طور پر بے چینی محسوس کریں گے۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کاش آپ ہمارے پر خلوص مشوروں پر عمل کر لیتے اگر ایسا ہوتا تو یقینا حالات بھی بدل جاتے لیکن شاید آپ کو ان اندھیروں سے کوئی بھی نہ نکال سکے جو کہ آپ نے ہی خود پر مسلط کئے ہیں۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

وقت آپ کا ساتھ نہیں دے سکے گا۔ لیکن آپ دل برداشتہ نہ ہوں کیوں کہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کس ہی ہوا کرتا ہے۔ گھریلو فضاء انتہائی خوشگوار رہے گی۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment