Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

غیر شادی شدہ افراد انتہائی محتاط رہ کر وقت گزاریں، ان کا محبوب بے وفا تو نہیں، البتہ جذباتی ضرور ہے قریبی عزیزوں کے اشتراک کی بدولت آپ کی دیرینہ محبت کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کسی کو دی ہوئی رقم غیر متوقع طور پر واپس مل سکتی ہے، گھریلو حالات خاصے بہتر رہیں گے، کسی مخالف سے الجھنے کی غلطی نہ کریں، کسی اعلیٰ آفیسر کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو پھر احتیاط کر لیں، اپنے فرائض سے غفلت نہ برتیں ورنہ کسی دیرینہ مخالف کو خوش ہونے کا موقعہ مل سکتا ہے، کوئی دیرینہ آرزو پوری ہو سکتی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ ذرا اپنی عادتیں بدلنے کی کوشش کیجئے، معمولی معمولی باتوں پر روٹھ کر رائی کا پہاڑ بنا دینا کوئی اچھی بات تو نہیں، غلط فہمیوں کا ازالہ کافی حد تک ہو سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ کیجئے، اپنے ایک دوست سے بھی محتاط رہئے جس کے غلط مشورے کی بنا پر رقمی نقصان ہو سکتا ہے، نزدیکی سفر شوق سے کیجئے، موجودہ کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیجئے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

تمام گھریلو الجھنوں کا خاتمہ آسانی سے ہو سکتا ہے، اب یہی کوشش کریں کہ آئندہ آپ کے عزیزان قریبی آپ کے شریک حیات پر کسی قسم کا دبائو نہ ڈالیں ورنہ بات بگڑ سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

گھریلو حالات تو بہتر ہی رہیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ جذباتیت کے دائرے سے باہر نکل آئیں اور کسی کے ساتھ بھی غلط برتائو نہ کریں بلکہ ہر ایک کو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مخالف سے ضرور صلح کیجئے اسی میں آپ کا فائدہ ہے، کوئی ایسی خوشخبری مل سکتی ہے جس کا انتظار آپ کافی عرصہ سے کر رہے تھے، محبت کے معاملے میں آپ کی کامیابی یقینی ہو سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

جنس مخالف پر زیادہ بھروسہ نہ کریں، آپ کے یہ جذبات آپ کو لے ڈوبیں گے، کسی کو دی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے، کاروباری معاملات آپ کی مرضی کے مطابق طے پا سکیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مزاج میں زیادہ گرمی کے سبب چند قریبی رشتہ داروں سے بلا کسی اہم وجہ کے آپ کا جھگڑا ہو سکتا ہے ، کسی اعلیٰ آفیسر سے تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں، آپ ان سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہ کر سکیں گے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنے موجودہ کاروبار ہی کو ترقی دینے کی کوشش کیجئے، نتائج بڑے ہی خوشگوار برآمد ہو سکتے ہیں، نیا کاروبار ہرگز شروع نہ کریں، جائیداد کے معاملے میں سوچی ہوئی کوئی سکیم کامیاب ہو سکتی ہے۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور اپنے بگڑے ہوئے معاملات کو سلجھا سکیں گے، اخراجات میں کافی حد تک کمی ہو سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment