Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ایسی توقع وابستہ نہ کریں جو اگر پوری نہ ہو تو اس کا غم آپ کیلیے ناقابل برداشت بن جائے، اس کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ قریبی رشتہ داروں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

بسلسلہ جائیداد کوئی الجھا ہوا مسئلہ آپ کی توقع کے مطابق حل ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں آپ مطلوبہ مکان حاصل کر سکیں گے، غیر شادی شدہ افراد کی منگنی یا شادی کا امکان ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

جو آمدنی بھی ہو اسے ضائع نہ کریں بلکہ بچا کر رکھ لیں، جلد ہی کسی اہم کام کے سلسلے میں یہ رقم مددگار ثابت ہو سکتی ہے، راہ چلتے ہوئے محتاط رہئے، کسی سے جھگڑا فساد ہرگز نہ کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ان الجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں، کامیابی ہو سکتی ہے، ملازمت نو کا حصول یا موجودہ ملازمت میں ترقی کا امکان روشن ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

زیادہ نہ سوچیں اس طرح مسائل تو حل نہ ہو سکیں گے، البتہ کوئی دماغی مرض لاحق ہو سکتا ہے، اولاد سے وابستہ کوئی توقع پوری ہو سکتی ہے، شراکتی کاروبار قدرے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

موجودہ کاروبار بدنظمی کی بنا پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، ممکن ہے ملازمت کے سلسلے میں ملنے والا کام تسلی بخش نہ ہو اگر ایسا ہو تو ہمت نہ ہاریں، جو کام بھی ملے کرتے جایئے مصائب سے نجات مل سکے گی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

دوستوں کی تعداد تو لازمی بڑھ سکتی ہے لیکن دوست نوازی کا یہ چکر اب ختم کر دیجئے تاکہ آپ حقیقی راہ پر گامزن رہ کر زندگی کا مشن پورا کر سکیں، شریک حیات کی پرخلوص محبت آپ کو حاصل رہے گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

خطرات بہت حد تک ٹل گئے خود پر کسی بھی واقعہ کو قبل از وقت مسلط نہ کیا کریں جو کچھ آپ محسوس کرتے ہیں ضروری نہیں کہ ایسا ہی ہو، لہٰذا وقت سے پہلے سوچ کر مبتلائے اذیت رہنا کہاں کی عقلمندی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ مختلف معاملات کے سلسلے میں منشاء کے مطابق کامیابی حاصل کر سکیں گے، سفر شوق سے کریں، یہ سفر وسیلہ ظفر بن سکے گا، بسلسلہ تعلیم شاندار کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کسی دوست کو سخت دشواری یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کی مدد کیجیے کہ یہی تقاضائے انسانیت ہے، احتیاطوں کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھام کر کیجیے تو پھر کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کاروبار مشترکہ ہے تو پھر منصوبوں میں شریک کار کو اس وقت شامل کریں جبکہ آپ عملی طور پر قدم اٹھانا چاہتے ہیں، اس طرح کم از کم دوسروں کو آپ کی اچھی سکیموں سے استفادہ کرنے کا فائدہ نہ مل سکے گا۔

حوت:
20فروری تا20مارچ

ہمارے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے جس انداز سے شریک حیات کو اپنے اعتماد میں لیا ہے وہ قابل ستائش ہے، بفضل خدا آپ کے شریک حیات آپ سے غیرمعمولی تعاون کر سکیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment