Ads

برآمدات کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت آ گیا

کراچی:  موجودہ حکومت کو اپنے قیام کے بعد جو چیلنجز درپیش تھے ان میں سے ایک  بڑھتا ہوا جاری کھاتے کا خسارہ تھا۔

جس کی بنیادی وجہ تجارتی خسارے کا مسلسل وسیع ہوتا حجم تھا۔ غیرملکی زرمبادلہ کے محدود ذخائر اور شرح مبادلہ مستحکم رکھنے کے لیے بیرونی سرمایے کی آمد کے کم ذرائع حکومت سے ایسی پالیسیوں کے متقاضی تھے جو جاری کھاتے کا خسارہ کم کرنے میں معاون ہوں۔

جاری کھاتے کے خسارے کا اہم حصہ تجارتی خسارے پر مشتمل ہوتا ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کا فوری اثر گرانی اور اشیاء کی قلت کی صورت میں ظاہر ہوا مگر بالآخر حکومت تجارتی خسارہ کم کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

اس کے نتیجے میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہوگئی۔ روپے کی قدر میں کمی، برآمدات کے لیے رعایتیں اور درآمدات پر پابندیوں جیسے اقدامات نے تجارتی خسارہ کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اب جب کہ تجارتی خسارہ مطلوبہ سطح پر آگیا ہے تو اب توجہ برآمدات کے فروغ پر مرکوز کی جانی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے اختراعات اور مسابقت کی سرپرسیتی کرتے ہوئے مقامی پیداوار کا معیار بلند کیا جانا چاہیے۔ وفاقی ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں درآمدات میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 18.41 فیصد کمی آئی اور برآمدات میں 4.79 فیصد اضافہ ہوا۔

The post برآمدات کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت آ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2F5Lx0o
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment