Ads

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  جموں کے علاقے میں فائرنگ کرکے3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نگروٹا کے علاقے میں جموں سرینگر ہائی وے پر بین ٹول پلازہ کے قریب شہید کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فورسز نے شاہراہ بین ٹول پلازہ پر سری نگر جانے والی ٹرک کو روک کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی فورسز نے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی پولیس نے جموں سری نگر ہائی وے کو بند کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام، کشتواڑ، رامبان، راجوری اور پونچھ اضلاع کے متعدد علاقوں میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aXAchF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment