Ads

پی ایس ایل 6 میں ٹیموں کی تعداد نہیں بڑھے گی

 لاہور: پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید کا کہنا ہے کہ آئندہ ایڈیشن کیلیے ٹیموں کی تعداد میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں،کسی فیصلے سے قبل شائقین کی دلچسپی اور کمرشل معاملات کا بغور جائزہ لیں گے جب کہ رواں سال ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’ کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل کے پروجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید نے کہا کہ ابھی تک آئندہ ایڈیشن کیلیے ٹیموں کی تعداد میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں،اس طرح کاکوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل فرنچائزز کے ساتھ بات کریں گے، یہ بھی جائزہ لینا ہوگا کہ تماشائیوں کی دلچسپی اور کمرشل معاملات سمیت اس کی کتنی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ 1996کے بعد اب پہلی بار پی ایس ایل کی صورت میں پی سی بی کسی ایسے میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے جس کے میچز مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ ایک ہی روز 2 مختلف وینیوز پر میچز شیڈول کیے جانے کی وجہ سے انتظامی معاملات انتہائی اہم ہیں، البتہ میں ایک بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ہماری طرف سے بھرپور تیاریاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یہ بات تسلیم کرنے میں عار نہیں کہ عالمی سطح پر اسی نوعیت کے دیگر ایونٹس کے مقابلے میں ہم انتظامی مہارت میں پیچھے ہیں،ابھی ہم سیکھنے کے مراحل میں ہیں،آئندہ برسوں میں ایونٹس کا مزید بہتر انداز میں انعقاد کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

شعیب نوید نے کہا کہ رواں سال پی ایس ایل کے دوران کرکٹرز کو ویسی ہی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جو پاکستان میں حالیہ انٹرنیشنل میچز کے دوران دیکھنے میں آئی تھی۔

ہاشم آملا زلمی کے بیٹنگ مینٹور بن گئے

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں جنوبی افریقی اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، فرنچائز اونر جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، ہم انھیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی ثقافت اور ٹیلنٹ کی جھلک دکھائی جائے گی

شعیب نوید نے کہا ہے کہ مکمل پی ایس ایل کا پہلی بار ملک میں انعقاد ہو رہا ہے،افتتاحی تقریب میں  پاکستانی ثقافت اور ٹیلنٹ کی جھلک دکھائی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں ملک کا اچھا تاثر جائے، انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں گے، ہر ٹیم کے ساتھ ایک انٹیگریٹی آفیسر ہوگا، اسکواڈزکو بریفنگ بھی دی جائے گی، ایونٹ میں آئی سی سی اور پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل ہوگا اور خلاف ورزی پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شعیب نوید نے کہا کہ چونکہ یہ پی سی بی کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے اس لیے ہمارا اپنا اینٹی کرپشن یونٹ معاملات سنبھالے گا،آئی سی سی کے آفیشلز کوپہلے بھی بطور آبزور بلاتے تھے اب بھی اگر بلایا تو ایسا ہی ہوگا۔

پی ایس ایل 5:آئی سی سی اور دیگربورڈزکے حکام کو مدعو کیا جائے گا

پی ایس ایل 5میں پی سی بی آئی سی سی اور دیگر بورڈز کے اعلیٰ حکام کو مدعو کرے گا، شعیب نوید نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ لوگ خود یہاں آکر پاکستانی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔

The post پی ایس ایل 6 میں ٹیموں کی تعداد نہیں بڑھے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/317o49q
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment