Ads

ننکانہ صاحب میں ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، وزیرداخلہ

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت  نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب میں معمولات زندگی معمول کے مطابق ہیں۔

وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب مذہبی ہم آہنگی کا مرکز ہے، وہاں کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا، وہاں ایک مقامی مسئلے کو غلط رنگ دیا گیا، بھارت کا واقعہ کو غلط رنگ دینا نہایت افسوسناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب میں ایک مقامی مسئلے کو غلط رنگ دیا، چند مقامی افراد نے گرفتار افرادکی رہائی کیلیے پولیس کے خلاف احتجاج کیا تھا، واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے کہا حکومت پنجاب اور متروکہ وقف املاک انتظامیہ عمائدین علاقہ سے رابطے میں ہے۔

The post ننکانہ صاحب میں ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، وزیرداخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QmyaiL
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment