Ads

ملک کی پہلی تھری وہیلر برقی گاڑی لانچ کردی گئی

 لاہور:  وزیراعظم کے مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ برقی گاڑی(ای وی) پالیسی آنیوالے برسوں میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹرکو تبدیل کرنے کے ساتھ شہریوں کو بہتر، پائیدار اور سستی سفری سہولیات ملیں گی۔

ملک کی پہلی مکمل طور پر تھری وہیلر برقی گاڑیوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موسمیات تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال 5 نومبر کو منظور شدالیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کوفروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ای وی ایندھن پر مبنی ہم منصب کے مقابلے میں 70فیصدکم اخراجات پر چل پائیگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کاروں کی بدولت شہریوں کوایندھن کے اخراجات میں بچت اور تیل کی درآمدی بل کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پالیسی میں مقامی طور پربجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری کو فروغ دینے پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، ہم اس سلسلے میں پاکستان میں تشکیل شدہ ٹیگ لائن کو فروغ دینگے۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی گاڑیاں مقامی طور پرتیارکرنے کیلیے آٹو مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھی ای وی پالیسی اور معاشی مراعات کو بڑھایا جائیگا۔

The post ملک کی پہلی تھری وہیلر برقی گاڑی لانچ کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RpjMHf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment