Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

غیر متعلق لوگوں سے بڑی توقعات باندھ لینا کوئی آپ سے سیکھے حالانکہ گزشتہ عرصہ میں محض غیر معمولی اعتماد کی بدولت بہت کچھ گنوایا کسی کی بھی چکنی چپڑی باتوں کو سچ سمجھ کر اسی کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروبار میں اگر تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو بفضل خدا نتائج شاندار نکل سکیں گے، نہ صرف کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا بلکہ آمدنی میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو سکے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

سوچوں کو بدلنے کی کوشش کیجئے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل حل نہیں ہو جاتے اگر تمام سوچوں کا نتیجہ بہتر نکل سکتا تو پھر اس دنیا میں کوئی شخص نت نئے مسائل سے دوچار نہ ہوتا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

شریک حیات کے ساتھ کوئی نیا جھگڑا اٹھ کھڑا ہو سکتا ہے، آپ انتہائی تحمل و حوصلے کے ساتھ حالات پر قابو پانے کی کوشش کیجئے تاکہ صورت حال زیادہ نہ بگڑ سکے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

محتاط رہ کر ہی ہر کام کرتے رہیں تو زیادہ بہتر ہے مخالف خواہ کچھ کرے آپ مشتعل نہ ہوں بلکہ اپنی تمام تر توجہ کاروبار ہی پر رکھیں، یقین کیجئے کہ حاسدوں کی ہر کوشش ناکام رہے گی اور وہ آپ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

حالات کی رفتار حسب منشاء ہو سکتی ہے تھوڑی سی جدوجہد کرکے ناکامیوں کا رخ تبدیل کر سکیں گے کسی دوست سے وابستہ توقع بھی پوری نہ ہو سکے گی، کوئی پرانا دوست پریشانیوں میں اضافہ کر دے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بسلسلہ عشق و محبت کوئی اہم تبدیلی ہو سکتی ہے محبوب کی ذاتی کوشش رنگ لا سکتی ہے، امید تو یہی ہے کہ آپ کا رشتہ پسندیدہ فرد کے ساتھ ہی طے پا جائے گا، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

عقلمند لوگ اچھے وقتوں کی کمائی کو بھی محض بچا کر اس لیے رکھتے ہیں کہ انھیں احساس ہوتا ہے کہ برا وقت بھی آ سکتا ہے اور برے وقتوں میں صرف اپنی ہی کمائی ہوئی دولت کام آیا کرتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

معاملات مرضی کے مطابق حل ہو سکیں گے اگر جائیداد کا جھگڑا کسی بھی شخص کے ساتھ چل رہا ہے تو اسے طے کر لینے کی کوششیں کیجئے اس وقت تو آپ کی پوزیشن بھی قدرے مضبوط ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مکان کی تعمیر کا منصوبہ بہتر طریقے سے عملی شکل اختیار کر سکتا ہے لیکن احتیاط سے کام لیجئے معمولی سی بے احتیاطی کسی بڑے نقصان کا موجب بن سکتی ہے، بسلسلہ تعلیم شاندار کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ملازمت کرنے والے احباب کے حالات میں کسی اہم تبدیلی کا امکان نہیں ہے، اپنے دماغ پر جذباتی بھوت کو مسلط نہ کریں ورنہ وہ کچھ ہو سکتا ہے جس کا کہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

گھریلو امور کے سلسلے میں اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں گویا آپ کا دماغ ابھی فضول قسم کی سوچوں میں الجھ سکتا ہے، والدین سے فائدے کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35tFyP7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment