Ads

شامی فوج نے ایک کلیدی قصبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا

شامی فوج نے شمالی مغربی ہائی وے پر واقع تزویراتی نوعیت کے ایک اہم قصبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جس پر باغیوں اور ان کے حواریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ اس قصبے پر شام کی سرکاری فوجوں کے قبضے کو بڑی کامیابی تصور کیا گیا ہے۔ اس تزویراتی قصبے کا نام ’’نعرت النعمان‘‘ بتایا گیا ہے جو شام کی اس بڑی شاہراہ پر واقع ہے جو دارالحکومت دمشق کو دوسرے بڑے شہر الیپو کے ساتھ ملاتی ہے۔

مذکورہ قصبے پر باغیوں کی مسلسل بمباری کے باعث یہاں کی آبادی بہت عرصہ قبل ہجرت کر گئی تھی جس کے بعد یہ قصبہ ایک بھوت شہر کی تصویر پیش کر رہا تھا۔ نو سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی نے مذکورہ قصبے کو بہت حد تک ملیامیٹ کر دیا ہے۔ اس قصبے پر باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا۔

بعدازاں روس کی افواج نے بھی بشار الاسد حکومت کی حمایت میں اپنی کارروائیاں شروع کر دیں اور ادلب کے علاقے میں واقع پانچ دیگر قصبوں کو بھی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔ اس پورے علاقے کی آبادی تیس لاکھ نفوس سے زیادہ ہے ۔ شامی حکومت نے روسی فورسز کی مدد سے ان علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے جب کہ ترکی یہاں  بڑی فوجی کارروائی کے حق میں نہیں تھا۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے روس پر معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام بھی عاید کیا ہے۔ ترکی کے بالعموم روس کے ساتھ خاصے دوستانہ تعلقات قائم ہیں تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدر اردوان نے روس کی مخالفت کی ہے۔ ترکی اور روس کے مابین 2016 میں باہمی تعلقات کی بحالی ہوئی تھی۔

واضح رہے شمال مغرب شام میں بے چینی کے باعث 3 لاکھ 88 ہزار سے زائد سویلین اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی اتنی بھاری تعداد میں ان افراد کے بے گھر ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور امن کے قیام پر زور دیا۔ شام کی سرکاری فورسز کا دعویٰ ہے کہ اب ان کا ملک کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ بحال ہو چکا ہے۔

The post شامی فوج نے ایک کلیدی قصبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36JtFnv
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment