Ads

ناکامی پر بنگلادیشی کپتان کو بزدلی کے طعنے ملنے لگے

 لاہور: پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکستوں پر بنگلادیشی کپتان کو بزدلی کے طعنے ملنے لگے۔

دورہ پاکستان میں تینوں ٹوئنٹی میچز میں شکستوں کی بازگشت ابھی تک بنگلادیشی کرکٹ میں سنائی دے رہی ہے،بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ حالیہ ٹور سے قبل دونوں سیریز میں تمیم اقبال کی عدم دستیابی پر لٹن داس اور محمد نائم اننگز کا آغاز کرتے رہے، پاکستان کیخلاف دوسرے میچ میں اوپنر سومیا سرکار کو تیسرے نمبر پر بھیجا جاسکتا تھا لیکن مہدی حسن کو کھلایا گیا،اس کی کوئی منطق سمجھ نہیں آتی، میرے خیال میں لٹن داس کو تیسرے اور محموداللہ کو خود چوتھے نمبر پر آنا چاہیے تھا کیونکہ مشفیق الرحیم کی خدمات حاصل نہیں تھیں۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کیلیے تیار نظر آنے والے کپتان نے ذمہ داریوں کا بوجھ نہیں اٹھایا اور آخری نمبرز پر کھیلنے کی کوشش میں رہے۔ میں ہر بات عوام کے سامنے نہیں کہہ سکتا لیکن ایک بات واضح ہے کہ 130یا 140رنز بناکر میچ نہیں جیتے جا سکتے،مجھے ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔

نظم الحسن نے کہا کہ محموداللہ اور تمیم اقبال سے ملاقات میں ناقص بیٹنگ پر بات ہوئی،ایک سوال یہ بھی ہے کہ بنگلادیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اچھی ہے تو دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیوں کیا، اس کی بھی منطق سمجھ میں نہیں آتی۔

دونوں کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلیے سازگار تھی لیکن ٹیم کی کارکردگی سے تو ایسا نہیں لگتا،کوچ کتنا بھی مہنگا کیوں نہ ہو، محموداللہ، تمیم اقبال، مشفیق الرحیم جیسے کرکٹرز کو ان کے کردار سے آگاہ کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

The post ناکامی پر بنگلادیشی کپتان کو بزدلی کے طعنے ملنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vG6MEK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment