Ads

شعیب اختر پیسے کیلیے بھارت کی تعریفیں کرتا ہے، سہواگ

کراچی:  سابق پیسر شعیب اختر اور سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔

شعیب اختر نے نجی چینل پر سابق حریف کھلاڑی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے،سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ میرے پاس پیسے ہیں۔

اس سے قبل سہواگ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انھوں نے شعیب اختر پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کا بھارت میں مالی مفاد ہے، اس لیے وہ بھارتی ٹیم کیخلاف کیسے کچھ کہہ سکتے ہیں،وہ تعریفیں پیسے کیلیے ہی کرتے ہیں۔

شعیب نے مزید کہا کہ بھارت کی تعریف تو رمیز راجہ سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی کرتے ہیں ، ایسے میں صرف مجھ پر تنقید کیوں کی جارہی ہے۔

The post شعیب اختر پیسے کیلیے بھارت کی تعریفیں کرتا ہے، سہواگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RmUjON
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment