Ads

ایف آئی اے نے حریم شاہ اور صندل خٹک کو ہراساں کرنے کی تردید کردی

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حریم شاہ اور صندل خٹک ہراسانی کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں ایف آئی اے کے خلاف ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اور حریم شاہ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے الزامات سے متعلق اپنا جواب جمع کروادیا۔

ایف آئی اے کی طرف سے انسپکٹر منعم بشیر چوہدری نے جواب میں کہا کہ صندل خٹک اور حریم شاہ کیخلاف مبشر لقمان نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی جس میں انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کیں اور مجھ پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے، ان کیخلاف انکوائری کی جائے۔

انسپکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ شکایت گزار کے الزامات پر صفائی اور جواب کے لیے دونوں خواتین کو طلب کیا گیا، لیکن 5 مرتبہ بلانے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئیں، اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور دونوں خواتین سمیت ان کے خاندان کے کسی رکن کو بھی ہراساں نہیں کیا۔

The post ایف آئی اے نے حریم شاہ اور صندل خٹک کو ہراساں کرنے کی تردید کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2R9KVOb
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment