Ads

دانش کنیریا کی موجودگی سے بنکاک کرکٹ میں بدمزگی

کراچی: دانش کنیریا کی موجودگی سے بنکاک کرکٹ میں بدمزگی ہوگئی۔

بنکاک، تھائی لینڈ میں گذشتہ دنوں آر بی ایس سی انٹرنیشنل سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا، اس میں پاکستان سے6 ٹیموں نے حصہ لیا، ٹیسٹ کرکٹر عمر امین اور میر حمزہ جبکہ انٹرنیشنل کرکٹر رمیز راجہ جونیئر، انور علی اور حسین طلعت بھی ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیے، اس دوران دانش کنیریا کی موجودگی سے بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے2012میں ان پر اسپاٹ فکسنگ پر تاحیات پابندی لگائی تھی جس کا اطلاق دنیا بھر میں ہوتا ہے، کئی برس تک خود کو بے گناہ قرار دینے کے بعد 2018میں انھوں نے غلطی کا اعتراف کر لیا تھا، پابندی کے دوران وہ کسی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔

ذرائع نے بتایا کہ آر بی ایس سی انٹرنیشنل سکسز میں شریک بعض پاکستانی ٹیموں کو جب پتا چلا کہ دانش کنیریا ایک بھارتی کلب کی جانب سے  حصہ لیں گے تو انھوں نے اعتراض جڑ دیا، ان کا مطالبہ تھا کہ سابق لیگ اسپنر پابندی کا شکار ہیں اور ان کے ساتھ ایونٹ میں حصہ لینے سے دیگر کھلاڑی مشکل میں پڑ جائیں گے،2 ٹیموں نے تو  آر بی ایس سی انٹرنیشنل سکسز سے دستبرداری کی دھمکی بھی دے دی۔

ان کا مطالبہ تھا کہ دانش کنیریا کو ڈگ آؤٹ میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہ دی جائے، ان کا گراؤنڈ میں نظرآنا ایونٹ پر بُرا اثر ڈالے گا، اس پر منتظمین نے مذکورہ ٹیم کو سابق پاکستانی اسپنر کو باہر کرنے کا کہا مگر وہ ایونٹ سے ہی دستبردار ہو گئی، اس دوران دانش کنیریا بنکاک میں رہے مگر گراؤنڈ میں نظر نہیں آئے۔

اس حوالے سے ان سے رابطے کی کوشش ناکام رہی، موبائل فون بند ملا جبکہ واٹس ایپ پر پیغام کا انھوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ دوسری جانب پاکستان سے تعلق رکھنے والی تین ٹیموں نے رابطے پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا تھا۔

The post دانش کنیریا کی موجودگی سے بنکاک کرکٹ میں بدمزگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/393MDa9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment