Ads

پی پی پی اے ڈائریکٹرز اجلاس، سکھر حیدرآباد موٹر وے کے مالی ڈھانچے کی منظوری

 اسلام آباد:  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے سکھر حیدر آباد موٹر وے پروجیکٹ (ایم 6) اورنسٹ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اسپتال کے مالی ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی(پی پی پی اے)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹر وے اور نسٹ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس کے مالی ڈھانچے پر غور کیا گیا۔

سیکریٹری مواصلات اور چیئرمین این ایچ اے نے بورڈکو سکھر حیدرآباد موٹر وے پروجیکٹ (M6) کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ایم 6 ، این ایچ اے کا منصوبہ ہے ، جس کی تعمیر بی او ٹی کے ذریعے تجویزکی گئی۔ موٹر وے پروجیکٹ پر 204.28 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے اوراسے مکمل ہونے میں 33 ماہ لگیں گے۔ این ایچ اے ٹیم نے اس منصوبے کے مجوزہ مالی ڈھانچے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جو پی پی پی اتھارٹی کے مشورے سے تیارکی گئی تھی۔

تفصیلی گفتگو کے بعد بورڈ نے فزیبلٹی میں تجویزکردہ آپشن کی بنیاد پر پروجیکٹ کے مالی ڈھانچے کی منظوری دے دی۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ اسپتال میں عوامی فلاح و بہبودکا عنصرموجود ہوگا اوروہ صحت انصاف کارڈ ہولڈرزکے علاج معالجے کی ضروریات کوبھی پوراکریگا۔

The post پی پی پی اے ڈائریکٹرز اجلاس، سکھر حیدرآباد موٹر وے کے مالی ڈھانچے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tqUIWy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment