Ads

ایف بی آر نے مزید 12 بے نامی جائیددادوں کا سراغ لگالیا

اسلام آباد: ایف بی آرنے 16 ارب روپے سے زائد مالیت کی بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف آئندہ ہفتے مزید بارہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ جنرل انسداد بے نامی اقدامات نے ملک میں مزید بارہ بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگالیااور ان بے نامی جایئدادیں رکھنے والوں کے خلاف ریفرنس تیار کرلیے ہیں، اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بے نامی جائیداددیں رکھنے والے نصف درجن سے زائد بڑے سیاستدانوں کے خلاف بھی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور اگلے پندرہ دنوں میں بے نامی جائیداددیں رکھنے والے ملک کے بڑے سیاستدانوں کے خلاف بھی نے نامی جائیدادیں رکھنے کے ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں 590 بے نامیکیسوں کی تحقیقات جاری ہیں اور 62 ارب روپے سے زائد کے 727 بے نامی داروں کے 231 اصل مالکان کے بارے بھی چھان بین جاری ہے جبکہ اس سے پہلے ملک بھر میں بائیس بے نامی جائیدادوں کے ریفرنس دائر کئے جاچکے ہیں۔

 

The post ایف بی آر نے مزید 12 بے نامی جائیددادوں کا سراغ لگالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38bmHIz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment